Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / ترقی کے ذریعہ جموں و کشمیر کے عوام کے دل جیتنے کی خواہش

ترقی کے ذریعہ جموں و کشمیر کے عوام کے دل جیتنے کی خواہش

کٹرا 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ مرکز ترقی کے ذریعہ جموں و کشمیر کے عوام کے دل جیتنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کٹرا کو ٹرین کے ذریعہ باقی ملک سے مربوط کرنے کیلئے جھنڈی دکھا کر ٹرین کو روانہ کرنے کے بعد حاضری سے خطاب کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ یہ ٹرین خدمات ویشنودیوی مندر کو باقی ملک سے مربوط کرنے کے منصوبہ کا ایک حصہ ہے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس ٹرین کا نام ’’شری شکتی ایکسپریس ‘‘رکھا جائے ۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران یہ بھی اشارہ دیا کہ ریلویز کی ترقی میں خانگی شعبہ کے کردار میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا ہے ۔ ملک خوشحال اور پرامن بننا چاہتا ہے ۔ 25 کیلو میٹر طویل ادوھم پور کٹرا لائن کا آغاز طویل تاخیر کے بعد ہوا ہے یہ ریلوے لائن 1132.75کروڑ روپئے کی لاگت سے بچھائی گئی ہے ۔ ٹرین 7 سرنگوں اور 30 بڑے اور چھوٹے پلوں سے گذرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT