Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / ترقی کے لحاظ سے گجرات پہلے اور بہار 21 ویں مقام پر : ارون جیٹلی

ترقی کے لحاظ سے گجرات پہلے اور بہار 21 ویں مقام پر : ارون جیٹلی

نئی دہلی ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ارون جیٹلی نے آج چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کیلئے مباحث کا وقت گذر چکا ہے۔ ثابت ہوچکا ہیکہ ترقی کے اعتبار سے گجرات پہلے اور بہار 21 ویں مقام پر ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نتیش کمار اور آر جے ڈی قائد لالو پرساد نے رام منوہر لوہیا کی وراثت تباہ کردی ہے اور بہار انتخابات کیلئے کانگریس سے اتحاد کرلیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں قائدین گذشتہ 25 سالہ دوراقتدار میں بہار کو ترقی دینے قاصر رہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ پر بھی الزام عائد کیا کہ 1970 اور1980 ء کی دہائی کے آخری 10 سال ضائع ہوگئے کیونکہ فیصلہ سازی کا کام وزیراعظم کے دفتر سے منتقل ہوچکا تھا۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ اب ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا۔

TOPPOPULARRECENT