Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ترقی کے گجرات ماڈل پر سوالیہ نشان : عمر عبداللہ

ترقی کے گجرات ماڈل پر سوالیہ نشان : عمر عبداللہ

سرینگر ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج گجرات کے حالیہ تشدد میں متعدد افراد کی ہلاکت کے پیش نظر ترقی کے بارے میں گجرات ماڈل پر سوالات اٹھائے ہیں ۔ عمر عبداللہ جو کہ اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر ہیں اپنے ٹوئٹر میںکہا ہے کہ گجرات ماڈل اگر ترقی کی کلید ہے تو ترقی میں شرکت داری کے مطالبہ پر متعدد احتجاجی کیوں ہلاک ہورہے ہیں ۔ واضح رہے کہ گجرات میں پٹیل برادری کے تحفظات کے مطالبہ پر پرتشدد احتجاج کے دوران 9 افراد ہلاک ہوگئے اور کئی شہروں میں کرفیو نافذ اور سرکاری و خانگی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔۔
ملک بھر میں 12 فیصد بارش کی کمی
نئی دہلی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں امساک باران (بارش کی کمی) کی سطح مزید 12 فیصد تک گھٹ گئی ہے کیونکہ مہاراشٹرا کے مرہٹواڑہ علاقہ میں 50 فیصد سے بھی کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 51 فیصد حسب معمول بارش رہی اس کے باوجود 36 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT