Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ترملگری میں المناک سڑک حادثہ، 4 ہلاک

ترملگری میں المناک سڑک حادثہ، 4 ہلاک

2 شدید زخمی ،کے ٹی آر مقام حادثہ پہنچ گئے، فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا
حیدرآباد۔ 13 اپریل (سیاست نیوز) ترملگری آر ٹی اے آفس کے روبرو آج رات المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں جی ایچ ایم سی کی ٹپر گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی جس پر ایک ہی خاندان کے 6 افراد سوار تھے ۔ اِن میں سے 4 افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت 37 سالہ محمد اظہر، 9 سالہ محمد امان، 7 سالہ آسیہ اور 3 سالہ علینا کی حیثیت سے کی گئی۔ جبکہ دو شدید زخمیوںکو گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ پولیس نے جی ایچ ایم سی ٹپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور حالت ِ نشہ میں گاڑی چلا رہا تھا۔ مہلوکین کا تعلق لالہ پیٹ سے ہے۔ اس دوران ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ سرسلہ سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے۔ اسی سڑک پر ان کی کاروں کا قافلہ آرہا تھا ۔ حادثہ کے مقام پر وہ فوری پہنچ کر زخمیوں کو قافلے میں شامل گاڑی کے ذریعہ دواخانہ منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے حادثہ میں ہلاک افراد کیلئے فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا اور زخمیوں کی بہتر علاج کی ہدایت دی۔ اس واقعہ کے فوری میئر اور بلدی عملہ بھی وہاں پہنچ گیا۔ کے ٹی آر نے پولیس کو فوری اطلاع دی اور مقام حادثہ پر ریاستی وزیر ٹی سرینواس ، پدما راؤ ، ہنمنت راؤ، میئر بلدیہ بی موہن کے ہمراہ مقام حادثہ پہنچ گئے۔

TOPPOPULARRECENT