Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / ترنمول لیڈر کا قتل، پانچ حراست میں

ترنمول لیڈر کا قتل، پانچ حراست میں

کولکتہ،22نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ضلع ہگلی میں ترنمول کانگریس کے لیڈر اور بھدریشور میونسپلٹی صدر کے قتل معاملہ میں پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 48سالہ منوج اپادھیا ئے کل رات اپنی دوپہیہ گاڑی سے گھر واپس آرہے تھے ۔ اسی دوران کچھ نوجوانوں نے ان کا نام پکارا۔ منوج کے رکنے کے بعد نوجوانوں نے نزدیک سے انہیں گولی مار دی۔ مقامی لوگوں نے انہیں فوراََ اسپتال پہنچایا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ واقعہ کے خلاف مقامی کاروباریوں نے اپنی دکانیں بند کردیں۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT