Monday , August 20 2018
Home / سیاسیات / ترنمول کانگریس ایف آر ڈی آئی قانون کی مکمل مخالف

ترنمول کانگریس ایف آر ڈی آئی قانون کی مکمل مخالف

کولکتہ ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایف آر ڈی آئی قانون کو ’’خون آشام‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس پارلیمنٹ میں اس کی سختی سے مخالفت کرے گی اور ریاست میں اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ صدر ترنمول کانگریس ممتابنرجی پہلے ہی مرکز کو اس بل کی مخالفت اور ایف آر ڈی آئی قانون سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے مکتوب روانہ کرچکی ہیں۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھا چٹرجی نے ایک پریس کانفرنس میں جو پارٹی کی کلیدی کمیٹی کے اجلاس کے بعد منعقد کیا گیا تھا، اس کا انکشاف کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ حکومت بینک صارفین اور ان کے ڈپازٹس کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ مجوزہ مسودہ قانون کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے ان پر یقین نہ کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT