Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / ترنمول کانگریس رکن اسمبلی کو دو سال جیل

ترنمول کانگریس رکن اسمبلی کو دو سال جیل

آسنسول (مغربی بنگال) ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس رکن اسمبلی حلقہ رانی گنج سہراب علی کو آج آسنسول میں عدالت نے ریلوے فولادی اسکراپ کے سرقہ کے الزام میں 2 سال قید بامشقت کی سزاء سنائی۔ اس کے علاوہ مزید دو افراد کو بھی ان ہی الزامات پر یہی سزاء سنائی گئی۔ عدالت میں سہراب علی کے وکیل کی درخواست پر سزاء پر عمل آوری کو تین ماہ کیلئے ملتوی رکھا تاکہ عدالت عالیہ سے رجوع ہوکر ضمانت حاصل کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT