Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / ترنمول کانگریس لیڈروں پر اسٹینگ آپریشن

ترنمول کانگریس لیڈروں پر اسٹینگ آپریشن

ویڈیو ٹیپس اور آلات خصوصی کمیٹی کے حوالے کرنے کی ہدایت
کولکتہ ۔ 11 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ ہائیکورٹ نے آج ناراڈا نیوز ایڈیٹر میتھیو سامیول کو یہ ہدایت دی ہے کہ اسٹینگ آپریشن کے پیش نظر 3 رکنی کمیٹی کے حوالے کردیں جس میں ترنمول کانگریس کیلیڈروں کو رشوت لیتے ہوئے بتایا گیا ہے ۔ قبل ازیں ہائیکورٹ بنچ سے سامیول کو یہ ہدایت دی تھی ۔ ٹیپس اور مستعملہ آلات کے ساتھ ناراڈا نیوز کی تفصیلات پیش کی جائے جو کہ ایک ویب پورٹل ہے اور چند سال قبل ترنمول کانگریس کے لے ڈروں بشمول وزراء اور ارکان پارلیمنٹ پر اسٹینگ آپریشن کیا تھا۔ تاہم سامیول نے اپنے حلفنامہ میں یہ استدعا کی تھی کہ وہ کسی اتھاریٹی یا شخصی  کو ٹیپس حوالے کرنے سے قاصر ہیں۔ جیسا کہ عدالت نے ہدایت دی ہے کیونکہ شہر میں ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ جس پر چیف جسٹس منجولہ چیلور اور جسٹس اے بنرجی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے آج ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو کہ جنرل کولکتہ ہائی کورٹ سی بی آئی ڈی آئی جی (کولکتہ) اور مغربی بنگال پولیس کے آئی جی رتبہ کے عہدیدار پر مشتمل ہوئے اور وہ ٹیپس اور آلات کو محفوظ رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ بنچ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ا گر اسٹینگ آپریشن کی اطلاعات میں صداقت ہے تو پورے نظام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے اور اس معاملہ میں عدالتی فیصلہ تک ویڈیو ٹیپس اور آلات کو محفوظ رکھنے کی ضرورت سے اپنی زندگی کو خطرہ ظاہر کرنے پر عدالت نے سامیول کو ہدایت دی کہ اصل ویڈیو ٹیپس اور آلات کو دہلی میں مذکورہ کمیٹی ارکان کے حوالے کرے اور یہ کمیٹی اور وقت اور مقام کا تعین کر کے حاصل کرلے گی۔

TOPPOPULARRECENT