Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / ترنمول کانگریس لیڈر مکل رائے کو سی بی آئی کے روبرو حاضری کی ہدایت

ترنمول کانگریس لیڈر مکل رائے کو سی بی آئی کے روبرو حاضری کی ہدایت

کولکتہ۔/20جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کی اسپیشل کرائم برانچ جو کہ شاردا اسکام کیس میں ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری اور سابق وزیر ریلوے مکل رائے کو تحقیقاتی ادارہ کے روبرو حاضری کیلئے سمن جاری کیا تھا یہ یاددہانی کی ہیکہ وہ کل بہر صورت حاضر ہوجائیں بصورت دیگر انہیں گرفتار کرلیاجاسکتا ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ کولکتہ میں واقع تحقیقاتی ادارہ کے دفتر پر مکل رائے کو حاضر ہونے کیلئے کل تک کی مہلت دی گئی ہے تاہم ترنمول کانگریس لیڈر نے جو فی الحال دہلی میں ہیں، یہ دعویٰ کیا ہیکہ وہ بے قصور ہیں اور زندگی میں کوئی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہے۔ قبل ازیں سی بی آئی نے کہا تھا کہ چارج شیٹ سے قبل مکل رائے سے پوچھ تاچھ ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT