Tuesday , December 19 2017
Home / سیاسیات / ترنمول کانگریس میں گروہی تصادم، 9 افراد گرفتار

ترنمول کانگریس میں گروہی تصادم، 9 افراد گرفتار

کولکتہ ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) علاقہ تنگرا میں حکمران ترنمول کانگریس کے دو گروہوں کے درمیان تصادم میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کل پیش آئے اس واقعہ کے سلسلہ میں گرفتار 9 کے منجملہ 3 افراد کا نام ایف آئی آر میں درج ہے۔ تنگرا پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تمام 9 افراد کے  خلاف ناقابل ضمانت دفاعت کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور مذکورہ تصادم میں ان کے رول کی تحقیقات جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تصادم کے دوران بم پھینکنے اور 5 راؤنڈ فائرنگ میں 5 پولیس ملازمین بھی زخمی ہوگئے جبکہ سنگباری میں ایک پولیس عہدیدار شدید زخمی ہوگیا ۔ اس علاقہ میں ایک قطعہ اراضی پر قبضہ کیلئے ٹی ایم سی کے دو گروہوں میں رسہ کشی سے گزشتہ ایک ہفتہ سے کشیدگی جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT