Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / ترنمول کانگریس پارٹی آفس میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی

ترنمول کانگریس پارٹی آفس میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی

بردوان (مغربی بنگال) 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس مقامی لیڈر کے بھائی نے مبینہ طور پر پارٹی آفس میں ایک 12 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس کے مطابق یہ لڑکی اپنے عزیز و اقارب کا انتظار کرتے ہوئے گھر کے قریب کھڑی تھی ۔ مقامی ٹی ایم سی لیڈر بابو مونڈل کے بھائی نے جو یہاں سے گزر رہے تھے اسے پکڑ لیا اور ضلع بردوان کے درگاپور ٹاؤن

بردوان (مغربی بنگال) 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس مقامی لیڈر کے بھائی نے مبینہ طور پر پارٹی آفس میں ایک 12 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ پولیس کے مطابق یہ لڑکی اپنے عزیز و اقارب کا انتظار کرتے ہوئے گھر کے قریب کھڑی تھی ۔ مقامی ٹی ایم سی لیڈر بابو مونڈل کے بھائی نے جو یہاں سے گزر رہے تھے اسے پکڑ لیا اور ضلع بردوان کے درگاپور ٹاؤن میں واقع آفس لائے جہاں اس لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی گئی ۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر مقامی افراد یہاں جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی ۔ اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر جھڑپ ، 10 زخمی
مظفر نگر ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قدوائی نگر علاقہ میں ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کے بعد دو گروپس میں ہوئی جھڑپ میں کم و بیش 10 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب خاتون دوکاندار کو کچھ نوجوانوں نے چھیڑا جس پر وہاں موجود دیگر لوگوں نے اعتراض کیا ۔ بحث و تکرار تشدد میں تبدیل ہوگئی جہاں دونوں گروپس نے ہتھیاروں اور پتھروں کا بے دریغ استعمال کیا ۔ اس واقعہ پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ دریں اثناء ایک 55 سالہ شخص جس کی شناخت محبوب کی حیثیت سے ہوئی ہے ، قدوائی نگر میں مردہ پایا گیا ۔ بادی النظر میں اس کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں دو افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے کیوں کہ مقتول کے ارکان خاندان نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT