Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / ترنمول کانگریس کارکنوں کے حملہ میں سی پی ایم قائدین زخمی

ترنمول کانگریس کارکنوں کے حملہ میں سی پی ایم قائدین زخمی

براست ( مغربی بنگال ) ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بلغاریہ میں ترنمول کانگریس اور سی پی ایم کارکنوں میں تصادم ہوگیا جس میں بائیں بازو کے 3 لیڈر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے اس واقعہ میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کل شب پیش آئے تصادم میں سی پی ایم کے 3 قائدین بشمول سی آئی ٹی یو لیڈر سبھاش مکرجی اور سابق ایم ایل اے مانس مکرج

براست ( مغربی بنگال ) ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بلغاریہ میں ترنمول کانگریس اور سی پی ایم کارکنوں میں تصادم ہوگیا جس میں بائیں بازو کے 3 لیڈر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے اس واقعہ میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کل شب پیش آئے تصادم میں سی پی ایم کے 3 قائدین بشمول سی آئی ٹی یو لیڈر سبھاش مکرجی اور سابق ایم ایل اے مانس مکرجی زخمی ہوگئے ۔ سینئیر پارٹی لیڈر بنیادیو بھٹاچاریہ نے الزام عائد کیا کہ ترنمول کانگریس ورکرس نے سی پی ایم کارکنوں اور لیڈروں کو زد و کوب کیا ۔ پولیس نے پرتشدد تصادم کے سلسلہ میں سی پی ایم اور ترنمول کانگریس کے دو دو ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ دریں اثناء ٹی ایم سی کے زیر اقتدار کولکتہ کے شمالی میونسپلٹی چیرمین گوپال شاہ نے ادعا کیا ہے کہ مذکورہ تصادم میں پارٹی کے 2 ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ تاہم سی پی ایم ضلع سکریٹری بھٹاچاریہ نے بتایا کہ اس واقعہ کے خلاف کاما راہٹی میں کل بند منایا جائے گا ۔ کاماراہٹی میں بلدی انتخابات 25 اپریل کو منعقد ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT