Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / ترنمول کانگریس کا دفتر شعلہ پوش

ترنمول کانگریس کا دفتر شعلہ پوش

بردوان ۔ /24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کا دفتر آج ضلع بردوان کے علاقہ رائنا میں شعلہ پوش ہوگیا ۔ ترنمول کانگریس نے اس واقعہ کا الزام سی پی آئی ایم پر عائد کیا ہے ۔ بردوان نے /11 اپریل اور /21 اپریل کو رائے دہی مقرر ہے ۔ ایس پی گورب شرما نے توثیق کی کہ رائینا کے علاقے میں ترنمول کانگریس کا دفتر شعلہ پوش ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ سی پی آئی ایم کے ضلع سکریٹریٹ کے رکن اودئے شنکر سرکار نے اس پر عائد الزام کی تردید کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT