Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / ترنمول کانگریس کی 2467 گرام پنچایتوں پر کامیابی

ترنمول کانگریس کی 2467 گرام پنچایتوں پر کامیابی

مغربی بنگال کے پنچایت انتخابات میں برسراقتدار ترنمول کانگریس کا غلبہ
کولکتہ ۔ 17مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) برسراقتدار ترنمول کانگریس نے آج 2400سے زیادہ گرام پنچایت نشستوں پر سبقت حاصل کرلی ہیں ۔ دوپہر 12بجے تک حاصل ہونے والے انتخابی نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے کہا کہ بی جے پی اور سی پی آئی ایم کو 386 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ 94گرام پنچایت نشستیں بھی انہوں نے حاصل کرلی ہیں ۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے بموجب ترنمول کانگریس نے 2467 گرام پنچایت نشستوں پر سبقت حاصل کرلی ہے ۔ ریاستی کمیشن کے مطابق صرف 163 نشستوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ کانگریس امیدوار 33 نشستیں جیت چکے ہیں اور 55 نشستوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ آزاد امیدوار 158 نشستوں پر کامیاب رہے ہیں اور 163 نشستوں پر سبقت میں ہیں ۔ تازہ ترین دستیاب رجحانات کے بموجب پنچایت نشستوں کیلئے ترنمول کانگریس نے 14نشستیں جیت لی ہیں اور 24نشستوں پرآگے ہیں ۔ دیگر پارٹیاں ابھی پنچایت سمیتی نشستوں کیلئے اپنا کھاتہ نہیں کھول سکیں ۔ترنمول کانگریس 24 ضلع پریشد نشستوں پر سبقت حاصل کی ہیں ۔ پنچایت انتخابات 621 ضلع پریشد نشستوں اور 6123 پنچایت سمیتی نشستوں اور 31802 گرام پنچایت نشستوں پر مغربی بنگال میں 14مئی کو منعقد کئے گئے تھے ۔ رائے شماری کا آغاز 8 بجے صبح سخت حفاظتی انتظامات کے دوران ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT