Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سلطان احمد کا انتقال

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سلطان احمد کا انتقال

کلکتہ:قلب پر حملے کے سبب 64سال کے سابق مرکزی وزیر اور ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سلطان احمدکا سٹی اسپتال میں پیر کے روز انتقال ہوگیا۔اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ ’’ پیر کے روزگھر پر 11:30کے قریب فوت ہوگئے۔

ان کے شدت کے ساتھ دل کادورہ پڑا تھا جس کی وجہہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔ مردہ حالت میں انہیں اسپتال لایاگیا تھا‘‘۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بچے ہیں۔ پ

ارلیمنٹ میں وہ ڈپٹی لیڈر بھی تھے۔

چیف منسٹر مغربی بنگال نے بھی ٹوئٹ کے ذریعہ سلطان احمد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

سلطان احمد سال2009سے محمڈن فٹبال کلب کے صدر بھی رہے ہیں۔ ان کا نام نارڈا میں ہوئے اسٹنیگ کیس میں بھی اچھالا گیاتھا

Top Stories

TOPPOPULARRECENT