Thursday , May 24 2018
Home / سیاسیات / ترنمول کانگریس کے چار امیدوار ، پانچویں نشست کانگریس کو

ترنمول کانگریس کے چار امیدوار ، پانچویں نشست کانگریس کو

کولکتہ / لکھنو۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال میں 23مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس نے پانچویں سیٹ کیلئے کانگریس کے امیدوار ابھیشیک سنگھوی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی اپنے چار امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے جس میں ابیر بسواس، شانتانوسین، ندیم الحق اورسبھاشیش چکرورتی شامل ہیں۔ کانگریس کے ذرائع کے مطابق مشہور وکیل سنگھوی کو امیدوار بنانے پر غور کررہی ہے ۔دیگر اور بھی ناموں پر غور کیا جارہا ہے تاہم ابھی سنگھوی کا نام آگے چل رہا ہے ۔ترنمول کانگریس کی سپریمو اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سنگھوی کی حمایت کرنے کا اعلان کا فیصلہ کیا ہے ۔ لکھنو میں آج بالی ووڈ اداکارہ اور سماج وادی پارٹی لیڈر جیہ بچن نے اترپردیش سے دو سالہ راجیہ سبھا چنائو کے لیے ایس پی امیدوارہ کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی داخل کی ہے۔ اس موقع پر 70 سالہ جیہ بچن کے ہمراہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو اور دیگر متعدد پارٹی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT