Wednesday , December 12 2018

ترنمول ‘ مخالف بی جے پی اتحاد میں شمولیت کیلئے تیار : ممتابنرجی

نئی دہلی 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ ان کی پارٹی غیر بی جے پی جماعتوں کے اتحاد میں شامل ہوسکتی ہے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج کہا کہ ملک کے مفاد میں ان کی پارٹی ایسے اتحاد میں شامل ہونے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں امن کیلئے جو کوئی کام کریگا وہ اس سے ملنے تیار ہیں۔ ممتا سے ایک چینل پر سوال کیا گیا تھا کہ آیا وہ ایسے اتحاد میں شامل ہونگی انہوں نے کہا کہ پہلے ان جماعتوں کو فیصلہ کرنے دیجئے اور پھر انہیں ہمیں مدعو کرنے دیجئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ واضح کرنا چاہتی ہیں کہ ان کی جانب سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT