Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ترنگا الٹا پکڑنے پر اکشے کمار کی معذرت

ترنگا الٹا پکڑنے پر اکشے کمار کی معذرت

 

لندن ‘ممبئی ۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )بالی ووڈ فلموں میں متعدد بار دیش بھگت بننے والے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے ترنگا الٹا پکڑنے پر معذرت کرتے ہوئے اپنی تصویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹادیا ہے۔اکشے کمار نے 23 جولائی کو لندن کے لارڈز کرکٹ میدان میں ہندوستان اور انگلینڈ کی ویمنس کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران ہندوستانی پرچم کو الٹا پکڑا تھا۔بظاہر اکشے کمار اس بات سے بے خبر تھے کہ انہوں نے پرچم کو الٹا پکڑ رکھا ہے، تاہم جیسے ہی انہوں نے ٹوئٹر پر تصویر شائع کی تو شائقین نے اس کی نشاندہی کی۔بعض شائقین نے تو صرف نشاندہی کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ پرچم کو سیدھا کرلیں، جب کہ کچھ مداح ان سے خفا ہوگئے اور انہوں نے جارحانہ تبصرے کئے۔تصویر وائرل ہوجانے اور لوگوں کی جانب سے شکایت کے بعد اکشے کمار نے ٹوئٹر سے تصویر ہٹاتے ہوئے معذرت کرلی اور اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔اکشے کمار نے لکھا ’ترنگے کی خلاف ورزی کرنے پر وہ دل سے معافی کے طلب گار ہیں، ان کا مقصد کسی کو ناراض کرنا نیں تھا، تصویر کو ہٹادیا گیا ہے۔ہندوستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان فائنل سے قبل اکشے کمار نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی، جس میں وہ فائنل دیکھنے کے لئے پرجوش دکھائی دینے کے علاوہ برہنہ پا ٹرین میں سفر کررہے تھے۔ٹرین میں سفر کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں اکشے کمار نے کہا تھا کہ لیڈز سے لندن کے درمیان ڈھائی گھنٹے کی مسافت ہے، وہ یہ منزل طے کرکے میچ دیکھنے جا رہے ہیں،اور نہایت پرجوش ہیں۔اکشے کمار نے کرکٹ گراؤنڈ میں یونیفارم پہنی کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو کے وقت لی گئی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹوٹے دل بھی ہنس سکتے ہیں،ان خواتین نے انقلاب شروع کردیا اور میں ان پر اس سے زیادہ فخرکرسکتا۔

 

TOPPOPULARRECENT