Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ترنگا گر پڑا‘ تحقیقات کا حکم

ترنگا گر پڑا‘ تحقیقات کا حکم

سرینگر 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کو آج الجھن آمیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب قومی پرچم اس وقت اپنے مقام سے گر گیا جب وہ اسے بخشی اسٹیڈیم میں لہرانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ریاست میں بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی اصل تقریب منعقد ہوئی تھی ۔ اس مسئلہ کی تحقیقات کا فوری حکم دیدیا گیا ہے ۔ محبوبہ مفتی بحیثیت چیف منسٹر پہلی مرتبہ ترنگا لہرا رہی تھیں۔ انہوںنے اس کھمبے پر جب رسی کھینچی تو دیکھا کہ پرچم نیچے زمین پر گر پڑا ہے ۔ الجھن آمیز صورتحال کے دوران سکیوریٹی کے دو عہدیاروں نے اپنے ہاتھوں میں ترنگا تھاما اور محبوبہ مفتی نے پرچم کو سلامی دی ۔

TOPPOPULARRECENT