Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تروملا میں جنگلات کی آگ پر قابو پالیا گیا : عہدیداروں کا بیان

تروملا میں جنگلات کی آگ پر قابو پالیا گیا : عہدیداروں کا بیان

حیدرآباد 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) تروملا کے جنگلاتی علاقہ میں لگنے والی آگ پر آج شام قابو پالیا گیا ہے جبکہ اسی علاقہ میں ایک اور مقام پر بھی ہلکی سے آگ لگنے کی اطلاع ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ آگ لگنے کے تازہ واقعہ کے پیش نظر تروملا تروپتی دیواستھانم نے انڈین ائر فورس کے ہیلی کاپٹرس واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو کل صبح سے آگ بجھان

حیدرآباد 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) تروملا کے جنگلاتی علاقہ میں لگنے والی آگ پر آج شام قابو پالیا گیا ہے جبکہ اسی علاقہ میں ایک اور مقام پر بھی ہلکی سے آگ لگنے کی اطلاع ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ آگ لگنے کے تازہ واقعہ کے پیش نظر تروملا تروپتی دیواستھانم نے انڈین ائر فورس کے ہیلی کاپٹرس واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو کل صبح سے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لینگے ۔ انڈین ائر فورس کے ہیلی کاپٹرس اس علاقہ میں کل سے آگ بجھانے کا کام کر رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ چتور ضلع کے سیشاچلم جنگلاتی علاقہ میں 460 ہیکٹر اراضیات پر جنگلات میں آگ لگی ہے ۔ روسی ساختہ ہیلی کاپٹرس کو اوپر سے آگ پر پانی پھینکنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ہیلی کاپٹرس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مدد ملی ہے ۔اب یہ آگ مندروں کے علاقہ کی سمت نہیں پھیل رہی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل فائر سروسیس سامباشیوا راؤ نے بتایا کہ آج آگ پر پوری طرح قابو پالیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT