Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / تروملا کے جنگلات میں آتشزدگی،ایرفورس اور مسلح افواج چوکس

تروملا کے جنگلات میں آتشزدگی،ایرفورس اور مسلح افواج چوکس

تروپتی۔/19مارچ، ( پی ٹی آئی) تروملا کی سات پہاڑیوں پر جہاں مشہور و معروف لارڈ وینکٹیشورا مندر واقع ہے اس کے قریبی مقام سیشا چلم کے گھنے جنگلاتی علاقوں میں مہیب آگ بھڑک اُٹھی تاہم کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ گورنر ای ای ایس ایل نرسمہن نے انڈین ایرفورس ( آئی اے ایف ) اور دیگر مسلح فورسیس کو آگ پر قابو پانے کیلئے چوکس کردیا ہے۔ سرکاری

تروپتی۔/19مارچ، ( پی ٹی آئی) تروملا کی سات پہاڑیوں پر جہاں مشہور و معروف لارڈ وینکٹیشورا مندر واقع ہے اس کے قریبی مقام سیشا چلم کے گھنے جنگلاتی علاقوں میں مہیب آگ بھڑک اُٹھی تاہم کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ گورنر ای ای ایس ایل نرسمہن نے انڈین ایرفورس ( آئی اے ایف ) اور دیگر مسلح فورسیس کو آگ پر قابو پانے کیلئے چوکس کردیا ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگلات میں مہیب آتشزدگی کے دوران بلند ہونے والے شعلوں کو بجھانے کیلئے کیمیائی مواد کے چھڑکاؤ میں مہارت رکھنے والے خصوصی طیارے جنگلات میں پہنچ رہے ہیں۔ گورنر نے تروملا ۔ تروپتی دیواستھانم کے ایکزیکیٹو آفیسر کو اس کام میں تعاون کی ہدایت کی ہے۔ گورنر اس صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔ مندر کے عہدیداروں نے رات دیر گئے پی ٹی آئی سے کہاکہ پہاڑی پر واقع مندر کو بھکتوں کی آمدورفت کا سلسلہ بھی متاثر نہیں ہوا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ پاپاوناسنم، گوگار بھم، ممندور، اواچاری کنڈہ علاقوں میں واقع گھنے جنگلات کے بشمول تقریباً 6 اہم جنگلاتی علاقوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں ہزاروں ایکر پر محیط جنگلات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔

ان علاقوں میں گذشتہ شب بھڑک اٹھنے والی آگ کے نتیجہ میں درختوں، پودوں، بیل بوٹوں، جانوروں، پرندوں کے علاوہ نادر و نایاب جڑی بوٹیوں کے پودے بھی تباہ ہوگئے۔ مندر کے ذرائع نے کہا کہ شبہ کیا جاتا ہے کہ چند سماج دشمن عناصر کی دانستہ شرارت کا نتیجہ ہے۔تروملا تروپتی دیواستھانم میں متعین صحت و دیگر محکمہ جات کے 500سے زائد اہلکاروں نے جو مندر کی دیکھ بھال کرتے ہیں آگ پر قابو پانے کیلئے آتش فرو عملے اور محکمہ جنگلات کی ٹیموں کی مدد کی۔ چار مقامات پر آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا لیکن ممندور کے گھنے جنگلات میں آگ بدستور پھیل رہی ہے۔ حکومت آندھرا پردیش نے ان علاقوں میں آگ بجھانے کیلئے بحریہ کے دو ہیلی کاپٹرس کی خدمات فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT