Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تروملا کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کوششیں جاری ،سری سیلم کے جنگلات میں بھی آگ

تروملا کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کوششیں جاری ،سری سیلم کے جنگلات میں بھی آگ

حیدرآباد 20 مارچ (پی ٹی آئی) تروملا کے جنگلات میں لگی مہیب آگ کو بجھانے کیلئے کوششیں جاری ہے۔ دو دن گذر جانے کے بعد آگ پر قابو پایا نہیں جاسکا۔ آندھرا پردیش پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ آگے بجھانے کیلئے فوج اور ہندوستانی فضائیہ کی مدد کررہا ہے۔ تیزی سے بھڑکتی آگ سے اندیشہ ہے کہ جنگلات کے علاقہ کو مزید تباہ کردے گی۔ ہندوستانی فضائیہ کے

حیدرآباد 20 مارچ (پی ٹی آئی) تروملا کے جنگلات میں لگی مہیب آگ کو بجھانے کیلئے کوششیں جاری ہے۔ دو دن گذر جانے کے بعد آگ پر قابو پایا نہیں جاسکا۔ آندھرا پردیش پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ آگے بجھانے کیلئے فوج اور ہندوستانی فضائیہ کی مدد کررہا ہے۔ تیزی سے بھڑکتی آگ سے اندیشہ ہے کہ جنگلات کے علاقہ کو مزید تباہ کردے گی۔ ہندوستانی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرس بھی آگ بجھانے کی مہم میںشامل ہوگئے ہیں۔ضلع چتور کے تروملا جنگلات کے دور دراز علاقوں میں آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اے پی فائر سرویس کے ڈائرکٹر جنرل سامبا شیوا راو نے کہا کہ آگ کے علاقوں تک رسائی ہنوز مشکل ہے۔ آتش فرو عملہ کو ان علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہے ۔ آج صبح سے ہندوستانی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹروں نے 3ہزار لیٹر پانی کے ساتھ گشت لگائے۔ ہر گشت کے دوران 3 ہزار لیٹر پانی برسایا گیا۔ تاہم اس کوشش سے آگ کی شدت میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔ اسی دوران اطلاع ملی ہے کہ سری سیلم کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ آگ کو بجھانے کیلئے خصوصی ٹیمیں روانہ کی جارہی ہیں۔سری سیلم کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ زور پکڑتی جارہی ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ جاری آپریشن شیشا چلم جاری ہے باوجود اس کے آگ پر قابو پانا حکام کے بس کے باہر نظر آرہا ہے۔ ایک طرف آگ پر قابو پانے کے بعد آگ اپنا اثر دوسرے مقام پر دکھا رہی ہے اور آگ پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امکان ہے ان جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن کو مزید دو دن جاری رکھا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اسپیس سنٹر ناسا نے تروپتی کے جنگلات میں پیش آئے اس واقعہ سے قبل از وقت خبردار کیا تھا تاہم ریاست کے کسی بھی سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT