Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تروملا کے قریب اسلامی پرچم سے سنسنی !

تروملا کے قریب اسلامی پرچم سے سنسنی !

تروپتی ۔ 17 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : تروملا کے قریب اسلام کی علامت سمجھے جانے والے چاند تارے والے پرچم لہرانے سے سنسنی دوڑ گئی ۔ ایسا پرچم جبیلی تیرتھم کے قریب ایک درخت پر لہرایا گیا ۔ جس درخت پر یہ پرچم تھا وہ مشہور ہنومان مندر کے قریب ہے ۔ یہ مقام تروملا سے سات کلو میٹر دور ہے ۔ تروملا تروپتی دیواستھانم کے اسٹاف کو اس کی اطلاع کی گئی اور اسٹاف نے مقام پر پہونچ کر پرچم نکال دیا ۔ پرچم لہرانے کی خبر میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر پھیلادی ۔ سنٹرل انٹلی جنس فوری چوکنا ہوئی اور پھر پرچم ہٹادیا گیا ۔ انٹلی جنس کا کہنا ہے کہ یہ پرچم تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے لمباڑہ طبقہ نے اپنی یاترا کی علامت کے طور پر لگایا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT