Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / تروپتی دیسائی حاجی علی ؒدرگاہ میں داخل

تروپتی دیسائی حاجی علی ؒدرگاہ میں داخل

مزار مبارک کے قریب جانے سے روک دیا گیا
ممبئی۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بھومنا رنگ راگنی بریگیڈ سربراہ تروپتی دیسائی نے دو مشہور مندروں کے مقدس مقامات میں خواتین کے داخلہ پر پابندی کو توڑنے کی مہم کو شدت سے پھیلانے کے بعد آج ممبئی کے قلب میں واقع حاجی علی کی درگاہ میں داخل ہوئیں لیکن انہیں مزار مبارک کے قریب جانے سے روک دیا گیا جہاں خواتین کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ مزار مبارک کی چاردیواری کے باہر سے ہی انہوں نے دعا کی۔ درگاہ سے باہر آتے ہوئے دیسائی نے کہا کہ میں نے درگاہ میں دعا کی کہ خواتین کو بھی مزار شریف کے قریب جانے کی اجازت دی جائے جیسا کہ 2011ء تک یہ عمل ہوتا رہا تھا۔ دیسائی نے کہا کہ اس مرتبہ پولیس نے ان کے ساتھ تعاون کیا یہ جنسی مساوات کی لڑائی ہے۔ ہم اپنے آئندہ دورہ میں درگاہ کے اندر جانے کی کوشش کریں گے۔ دیسائی نے گذشتہ ماہ بڑے پیمانے پر مہم چلا کر درگاہ کے اہم حصہ میں مزار شریف تک خواتین کے داخلہ پر پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن لمحہ آخر میں انہیں آج مزار شریف کی چاردیواری کے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ خواتین کے داخلہ کی مخالفت کرنے والی تنظیموں کے کارکنوں نے مزاحمت کی تھی۔ دیسائی نے سابق میں مندروں میں بھی خواتین کے داخلہ کیلئے زور دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT