Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تروپتی ریلوے اسٹیشن کو ماڈل اسٹیشن میں تبدیل کرنے کی نمائندگی

تروپتی ریلوے اسٹیشن کو ماڈل اسٹیشن میں تبدیل کرنے کی نمائندگی

چیرمین ٹی ٹی ڈی کرشنا مورتی کی وزیر ریلوے سریش پربھو سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : ٹی ٹی ڈی ٹرسٹ بورڈ چیرمین ڈاکٹر سی ایچ کرشنا مورتی نے ریلوے وزیر سریش پربھو سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور تروپتی ریلوے اسٹیشن کو عالمی درجہ کے ماڈل میں فروغ دینے کی خواہش کی ۔ چیرمین نے وزیر سے کہا کہ تروپتی عالمی درجہ کے بھکتوں کے شہر میں فروغ پا رہا ہے جہاں ہر دن بھاری تعداد میں بھگت کی آمد و رفت سے دن بہ دن ہجوم میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ اس طرح تروپتی ریلوے اسٹیشن کو عالمی درجہ کے معیارات کے مطابق فروغ دینا ضروری ہوگیا ہے ۔ ٹی ٹی ڈی بورڈ چیف نے چند اہم تجاویز رکھیں جس میں تروپتی ۔ رینی گنٹہ ، تروچانور میں نیا ریلوے اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن کی مغربی جانب کی جنوبی سمت پر نئے پلیٹ فارم کو فروغ دینا شامل ہے ۔ دوسرے تروپتی اور شرڈی کے مابین رینی گنٹہ ، تروپتی ویسٹ ، چنداگیری ریلوے اسٹیشنس کا فروغ ، خصوصی ٹرین اور تروپتی اور وجئے واڑہ کے مابین ہائی اسپیڈ ٹرین شامل ہے ۔ ریلوے وزیر نے تجاویز پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ۔ دریں اثناء ٹی ٹی ڈی بورڈ چیف نے ریلوے بورڈ چیرمین اشوک کمار متل سے بھی ملاقات کی اور یادداشت پیش کی ۔ نیشنل فیڈریشن آف انڈین ریلوے مین جنرل سکریٹری مری راکھویا ، چیرمین کے پرسنل سکریٹری کپالاگری دھرکمار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT