Wednesday , December 19 2018

تروپتی ضمنی انتخابات: مہلوک رکن اسمبلی کی بیوہ کو تلگودیشم ٹکٹ

تروپتی۔/14جنوری، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھرا پردیش و صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے 13فبروری کو حلقہ اسمبلی تروپتی کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں مہلوک رکن اسمبلی ایم وینکٹ رمنا کی اہلیہ ایم سگنا کو پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔ انہوں نے آج آبائی گاؤں ناراوری پلے میں پارٹی قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ بعد ازاں سگنا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں بشمول وائی ایس آر کانگریس سے رجوع ہوکر ان کا متفقہ طور پر بلا مقابلہ انتخاب یقینی بنانے کی خواہش کریں گی۔ ان کے شوہر کی گزشتہ ماہ قلب کے مرض کی وجہ سے موت واقع ہوئی تھی۔

سردی سے ٹھٹھر کر ایک شخص فوت
حیدرآباد۔/14جنوری، ( سیاست نیوز) نارائن گوڑہ کے علاقہ میں سردی سے ٹھٹھر کر ایک شخص فوت ہوگیا۔ نارائن گوڑہ پولیس نے یہ بات بتائی تاہم پولیس نے کہا کہ متوفی شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جو کل رات فوت ہوگیا۔ اس شخص کی عمر 45سال بتائی گئی ہے جو شانتی تھیٹر کے قریب مردہ حالت میںدستیاب ہوا۔ نارائن گوڑہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT