Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تروپتی مندر کو ایک کروڑ کا عطیہ

تروپتی مندر کو ایک کروڑ کا عطیہ

تروپتی /11 مارچ ( پی ٹی آئی ) تروپتی میں واقع لارڈ وینکٹیشورا مندر کے ایک بھکت نے ایک کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے ۔ ٹی سرینواس راؤ آندھراپردیش کے بندرگاہی شہر وشاکھاپٹنم سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے مندر کے عہدیداروں کو ایک کروڑ کا ڈیمانڈ ڈرافٹ پیش کیا ۔ مندر کی بھکتوں کی جانب سے دئے جانے والے عطیات کے باعث بھی مندر انتظامیہ کے حکام نے یاتریوں کو مفت کھانا کھلانے کی اسکیم شروع کی ہے اور گذشتہ تین دہوں سے اس اسکیم کے تحت زائد از ایک کروڑ یاتریوں کو سالانہ مفت کھانا کھلایا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT