Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تروپتی میں آ ر ٹی سی ڈرائیورس کی ہڑتال

تروپتی میں آ ر ٹی سی ڈرائیورس کی ہڑتال

حیدرآباد 24اگست (یواین آئی ) آندھراپردیش کے تروپتی میں بسیں ، ڈپوز تک ہی محدود رہیں کیونکہ کام کے بوجھ میں اضافہ کے خلاف آرٹی سی بس کے ڈرائیورس نے ہڑتال شروع کردی جس سے مسافرین کوکافی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔تروپتی ریلوے اسٹیشن سے تروملا جانے والے مسافرین کا زیادہ تر انحصار بسوں پر ہوتا ہے تاہم اس ہڑتال کے سبب عوام کو کافی مشکلات کا سامناکرناپڑ رہا ہے ۔ان ہڑتالی ورکرس کا کہنا ہے کہ ان کے کام کے بوجھ میں اضافہ کردیا گیا ہے اور انہیں 16تا20گھنٹے کام کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے ۔ اس خصوص میں جب اعلی افسروں کو اس بات کی اطلاع دی گئی تو ان افسروں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے سبب وہ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT