Tuesday , December 11 2018

تروپتی میں خوفناک سڑک حادثہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

حیدرآباد 2 دسمبر (یو این آئی) ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع واردات پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ یہ حادثہ کل رات رینی گنٹا کڑپا ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری نے ان افراد کی کار کو ٹکر دے دی۔ ضلع کڑپہ کے سی کے دنا سے تعلق رکھنے والا گنگا دھر کل کویت سے چینائی ایر پورٹ پہنچا تھا۔اس کے ارکان خاندان اسے لے کر کار میں آبائی گاؤں واپس آ رہے تھے کہ ان کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس حادثہ میں گنگا دھرم اس کی بیوی ،بھائی اور بھائی کی بیوی کے علاوہ ڈیڑھ سالہ لڑکی ہلاک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT