Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تروپتی میں ہاف میراتھن

تروپتی میں ہاف میراتھن

حیدرآباد 17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )آندھراپردیش کے تروپتی میں ہاف میراتھن کا اہتمام کیا گیا جسے رن فار سوچھ تروپتی کا نام دیا گیا ۔آج صبح اس میراتھن کا آغاز کیا گیا جس میں تروپتی کے پُرجوش عوام نے کثیر تعداد میں حصہ لیتے ہوئے سوچھ تروپتی کا عزم ظاہر کیا ۔اس میراتھن کو پانچ کیلومیٹر، دس کیلو میٹر اور بیس کیلو میٹر کے زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔تارک راما اسٹیڈیم سے اس رن کا آغاز عمل میں آیا۔ہاف میراتھن کو اسپورٹس اتھاریٹی آ ف آندھراپردیش کے چیرمین ایل وی سبرامنیم نے جھنڈی دکھائی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے صاف صفائی کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور سوچھ تروپتی کے قیام کے لئے شراکت دار بننے کی عوام سے خواہش کی ۔اس میراتھن کے سبب 11بجے دن تک مختلف مقامات پر ٹریفک پر پابندی لگائی گئی تھی۔تروپتی کے رکن پارلیمنٹ ورا پرساد نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیا۔

بتکماں کے ضمن میں خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم کا پروگرام
حیدرآباد، 17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پھولوں کے تہوار بتکماں کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے غریب خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم کے پروگرام کا 18ستمبر سے آغاز عمل میں لایا جائے گا۔گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی جانب سے اس خصوص میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔اس ماہ کی 18تاریخ سے 20تاریخ تک 60لاکھ 60ہزار 839ساڑیوں کی 645کمیونٹی ہالس میں تقسیم ہوگی ۔ہر بلدی وارڈکے لئے ڈپٹی انجینئر ، بلدیہ کے اے سی پی اور میڈیکل افسر کو انچارج بنایا گیا ہے ۔ساتھ ہی 84سوپر وائزری کمیٹیوں کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ضرورت مند خواتین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ان ساڑیوں کے حصول کے لئے فوڈ سیکوریٹی کارڈ،آدھار کار ڈ یا پھر تصویری شناختی کارڈ کی زیراکس ساتھ لائیں ۔واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے اس تہوار کو بڑے پیمانہ پر منانے کافیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے حکام نے انتظامات کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT