Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / تروپتی کو روانگی کے دوران حادثے میں کیرالا کے چار یاتری ہلاک

تروپتی کو روانگی کے دوران حادثے میں کیرالا کے چار یاتری ہلاک

تروپتی۔ 11 مارچ (پی ٹی آئی) تروپتی کیلئے سفر کے دوران مادھون نویوکے قریب ایک کار کو تیز رفتار بس کی ٹکر کے نتیجہ میں کیرالا کے چار یاتری ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک خانگی بس سے اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی) کے خوفناک تصادم کے نتیجہ میں بشمول ایک خاتون چار یاتری ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ اس لگژری کار کے ڈرائیور نے بس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیز رفتاری کے ساتھ آگے نکلنے کی کوشش کی تھی۔ ان یاتریوں کا تعلق کیرالا کے ضلع کسرگوڑ سے تھا جو تروملا میں لارڈ وینکٹیشورا مندر روانہ ہورہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT