Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تروپتی ۔ ناگپور خصوصی گرمائی ٹرینیں

تروپتی ۔ ناگپور خصوصی گرمائی ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے تروپتی ۔ ناگپور براہ سکندرآباد ، وجئے واڑہ ، وشاکھا پٹنم اور وشاکھا پٹنم ۔ دھرما ورم مسافرین کے ہجوم کو پیش نظر رکھتے ہوئے پانچ خصوصی سمر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ٹرینیں ہفتہ واری سطح پر 18 ٹرپس کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین نمبر 07417 تروپتی ۔ ناگسول ویکل ٹرین یکم اپریل کے علاوہ 8 ، 15 ، 22 ، 29 اپریل اور 6 ، 13 ، 20 اور 27 مئی کو تروپتی سے 7-30 بجے نکل کر اسی دن 20 بجکر 15 یا 25 منٹ کو سکندرآباد پہونچیں گے ۔ جب کہ ناگرسول کو دوسرے دن 11 بجکر 55 منٹ کو پہونچیں گے ۔ واپسی کے دوران یہ ٹرین نمبر 07418 ناگرسول تروپتی ناگرسول سے 2 ، 9 ، 16 ، 23 اور 30 اپریل کے علاوہ 7 ، 14 ، 21 اور 23 مئی کو 22 بجے نکلے گی اور سکندرآباد کو دوسرے دن 11 بجکر 55 منٹ کو پہونچے گی جب کہ تروپتی کو 4 بجے پہونچے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT