Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / ترویندر سنگھ نئے چیف منسٹر اتراکھنڈ ، آج حلف برداری

ترویندر سنگھ نئے چیف منسٹر اتراکھنڈ ، آج حلف برداری

نئی دہلی / دہرادون 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کی موجودگی میں نئی حکومت کی حلف برداری تقریب ہوگی جبکہ بی جے پی کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے آج ترویندر سنگھ راوت کو اپنا لیڈر منتخب کرلیا ہے۔  پارٹی کے دو مرکزی مبصرین مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور بھارتی جنتا یوامورچہ کے صدر سروج پانڈے نے کل پارٹی ممبران اسمبلی کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ذرائع نے یہاں بتایا کہ مرکزی مبصرین، پارٹی کے اتراکھنڈ امور کے انچارج شیام جاجو اور ریاستی صدر اجے بھٹ کی موجودگی میں پارٹی کے نو منتخب 57 ارکان اسمبلی کی میٹنگ ہوئی۔ دوئی والا کے رکن اسمبلی راوت وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں آگے تھے۔ انہیں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی حمایت حاصل ہے اور وہ طویل عرسے سے سنگھ سے وابستہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT