Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ترکاری مارکٹ گلبرگہ میں سرقہ کے واقعات

ترکاری مارکٹ گلبرگہ میں سرقہ کے واقعات

گلبرگہ 16 فبروری (فیاکس )روضہ پولیس اسٹیشن کے عقب میں موجود ترکاری مارکٹ میں چوروں کی ایک ٹیم کافی دنوں سے موبئیل و پوکٹ چوری کرکے عوام کا درد سر بنی ہوئی ہے ،معصوم 10 سے 11 سال کی کم عمر لڑکیوں کو لڑکوں کا ڈریس پہناکر منصوبہ بند طریقہ سے چوریاں کی جارہی ہے،ان چوریوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں کئی مرتبہ آگاہ کرتے ہوئے چوروں کو پولیس کے

گلبرگہ 16 فبروری (فیاکس )روضہ پولیس اسٹیشن کے عقب میں موجود ترکاری مارکٹ میں چوروں کی ایک ٹیم کافی دنوں سے موبئیل و پوکٹ چوری کرکے عوام کا درد سر بنی ہوئی ہے ،معصوم 10 سے 11 سال کی کم عمر لڑکیوں کو لڑکوں کا ڈریس پہناکر منصوبہ بند طریقہ سے چوریاں کی جارہی ہے،ان چوریوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں کئی مرتبہ آگاہ کرتے ہوئے چوروں کو پولیس کے حوالے بھی کیامگر مقامی پولیس کے آفسران نے ان پر قانونی کرنے کے بجائے انہیں ہر مرتبہ معصوم کہکر چھوڑ دیا، 15 جنوری کی صبح ایڈیٹر آواز اور مزید دو لوگوں کے موبئیل چوری ہوئے ترکاری مارکٹ میں وہ لڑکی جو لڑکے کا لباس پہن کر بلکل قریب آتی ہے جسکی وجہہ سے کسی کو بھی شک نہیں ہوتا کہ وہ چوری کرنے والی ہے بڑے ہی ہوشیاری سے موبئیل چوری کرتے ہی کسی اور کو پارسل کردیتی ہے، لڑکی کو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں عوام نے پکڑ لیا تب ہی پتہ چلا کہ کئی موبئیل غائب ہوئے ہیں صرف ایک samsung s3 موبئیل اسکے پاس سے برآمد ہوا ،سابق کارپوریٹر حبیب خان و ایڈیٹر آواز محمد منیب نے اس لڑکی کو روضہ پولیس کے ڈی ایس پی کے حوالے کیا انہوں نے لڑکی جو کہ تلگو میں بات کرتی تھی اُسکا تعلق وجئے واڑہ سے تھا کافی ڈرا دھمکا کریہ کوشش کی کہ پتہ لگایا جائے مگر اُس لڑکی کو ایسی تربیت دی گئی تھی کہ وہ اپنی زبان نہیں کھولی،پولیس کا کہنا ہے کہ بچی بہت شریف ہے اس نے کوئی چوری نہیں کی اسکی ماں آئی تھی ہم نے اسکو سیدھا وجئے واڑا جانے کا حکم دیا ہے وہ چلے گئے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پولیس اور چوروں کے درمیان کوئی تال میل ضرور ہے ۔

TOPPOPULARRECENT