Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ترکاری کی قیمتوں میں اچانک کمی

ترکاری کی قیمتوں میں اچانک کمی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں گذشتہ کئی ماہ سے ترکاری کی قیمتیں آسمان کو چھونے کے باعث عوام بالخصوص متوسط اور روزانہ اجرت کی زندگی گذارنے والا طبقہ بڑی پریشان کن حالت میں تھا کہ اچانک ترکاری کی قیمتیں رعیتو بازار اور شہر کے مختلف محلہ جات میں لگائے جانے والے بازاروں میں دام گرنے لگے ہیں ۔ جس کے باعث عوام نے راحت کی سانس لی ہے جب کہ مزدور پیشہ طبقہ جو ٹماٹر کی خریداری کو اہمیت دیتا ہے وہ بھی اس قدر مہنگا ہوچکا تھا کہ اس کی قیمت کو سننا گوارہ نہیں کررہے تھے ۔ حیدرآباد و سکندرآباد میں جاریہ سال نفع بخش بارش اور حکومت تلنگانہ کے نت نئے وعدے اور دعوؤں کے باوجود ترکاری کی قیمتوں میں اچھال آیا اور وہ کئی دن تک برقرار بھی رہا اور ایسا لگتا ہے ان قیمتوں کو قابو میں لاتے ہوئے حکومت عوام کو راحت پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکی جب کہ اس سے زراعت کے شعبہ میں بہت سارے اقدامات کئے ۔ شہر میں موجود بڑے مالس ہوں یا چھوٹے مالس میں ترکاری کی شرح الگ الگ مقرر ہے ۔ ریاستی حکومت مارکیٹنگ کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کئی اقدامات کرنے کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ قیمتوں میں کنٹرول کیا جاسکے ۔ مارکیٹ کمیٹیوں کے اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے حکومت کا بھر پور تعاون کریں اور قیمتوں کو ہمیشہ باقاعدہ بنانے کے لیے سعی و جہد کرے جن جن مارکٹس میں ابھی بھی ترکاری کے دام مہنگے ہیں قابو میں لایا جاسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT