Saturday , November 25 2017
Home / پاکستان / ترکمانستان کے صدر کی دو روزہ دورۂ پر پاکستان آمد

ترکمانستان کے صدر کی دو روزہ دورۂ پر پاکستان آمد

اسلام آباد ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف نے نورخان ائربیس پر قربان علی بردی محمدوف کا استقبال کیا۔ اُن کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ ترکمانستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی، جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ بعد ازاں پاکستان کے وزیر اعظم اور ترکمانستان کے صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی جس میں نواز شریف نے کہا  کہ دونوں ممالک کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں جبکہ گزشتہ 9 ماہ میں تیسری ملاقات اس کی واضح مثال ہے۔

TOPPOPULARRECENT