Friday , August 17 2018
Home / دنیا / ترکوں کے مقابلے کیلئے شام ۔کردمعاہدہ

ترکوں کے مقابلے کیلئے شام ۔کردمعاہدہ

دبئی،18 فروری(سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت اور کرد جنگجوؤں کے درمیان شام کے شمالی علاقے عفرین کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ اس معاہدہ کے تحت یہ دونوں فورسز مل کر ترک فوج کے آپریشن کے خلاف شہر کا دفاع کریں گی۔ روسی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدہ کے تحت شامی حکومتی فورسز کرد جنگجو گروپ وائی پی جی کی مدد کریں گی۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق شامی حکومتی فورسز کے حامی جنگجو چند ہی گھنٹوں میں عفرین پہنچ رہے ہیں۔ ان خبروں کی تصدیق دمشق حکومت یا وائی جی پی کی جانب سے نہیں کی گئی ہے ۔

شام کے حملوںمیں روسیوں کی شمولیت کی تحقیقات
واشنگٹن۔18فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع امریکہ جیمس مٹیس نے شام میں امریکہ کی حلیف فوج پر حکومت شام کے حملوں میں روس کے ملوث ہونے کی تحقیقات کرنے کا عہد کیا ہے ۔ روس نے تسلیم نے کیا ہے کہ امریکہ زیر قیادت اتحادی افواج کی صوبہ دائرالزور پر بمباری کے دوران اس کے پانچ حکومت حامی شہری ہلاک ہوگئے جس کی وجہ سے شام کی فوج اتحادی افواج پر بمباری کرنے پر مجبور ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT