ترکی، روس کے درمیان ایس -400 دفاعی سودے کا امکان

انقرہ، 12 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایس -400 میزائل دفاعی سودے کو قطعی شکل دینے کے لئے ترکی اور روس کے افسران آئندہ ہفتے میں ملاقات کریں گے ۔صدر رجب طیب اردغان نے آج یہ اطلاع دی. ترکی گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے اس میزائل نظام کو خریدنے کے لئے روس سے بات چیت کر رہا ہے ۔ مسٹر اردغان نے اپنے روسي ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمارے افسران آنے والے ہفتے میں ایک ساتھ بیٹھ کر ایس -400 معاملے کو قطعی شکل دیں گے۔امریکہ اور ناٹو سے جڑے اس کے کچھ ساتھی ملک اگرچہ اس فیصلے کو اپنا توہین سمجھتے ہیں کیونکہ یہ ہتھیار اتحاد کی حفاظت میں شامل نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT