Tuesday , October 16 2018
Home / دنیا / ترکی اور روس کے درمیان میزائل معاہدہ

ترکی اور روس کے درمیان میزائل معاہدہ

بروسیلز ،15فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے ایک دفاعی معاہدہ کے تحت ترکی روس سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدے گا۔ اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردغان نے اپنے ملک کے ایئر ڈیفنس نظام کو مضبوط بنانے کے لیے روسی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام ’’S-400ٹرائمف‘‘ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ معاہدہ 2.5 بلین امریکی ڈالرس مالیت کا ہے ۔ تاہم ابھی تک یہ بات مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ آیا ترکی اس معاہدہ کو مکمل کر چکا ہے یا ابھی اس پر عملدرآمد کیا جانا باقی ہے ۔دوسری جانب ناٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکی کو اس معاہدہ کے حوالہ سے اپنا موقف واضح کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT