Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / ترکی: آئی ایس کے خلاف کارروائی، 9ہلاکتیں

ترکی: آئی ایس کے خلاف کارروائی، 9ہلاکتیں

انقرہ ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی ترکی میں کرد اکثریتی علاقے دیار باقر میں آج فائرنگ کے ایک واقعہ میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سات مبینہ دہشت گرد اور دو پولیس ملازمین ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ ایک چھاپے کے دوران پیش آیا۔ نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ترک پولیس نے آج علی الصبح ضلع دیار باقر میں مختلف گھروں پر چھاپے مارے۔ حکام کو علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران شدت پسندوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی، جس سے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ تاہم جوابی کارروائی میں کم از کم سات شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ صبح دیر تک جاری رہا جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ علاقے میں مزید مشتبہ افراد چھپے ہوئے ہیں۔ ترک حکام نے دارالحکومت انقرہ میں 10 اکتوبر کو کردوں کی ریلی پر خود کش حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ پر عائد کی تھی۔ اس واقعہ میں 102 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ترکی کی جدید تاریخ کا یہ خونریز ترین حملہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT