Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ترکی: داعش کے 11 جنگجو حملے کی سازش پر گرفتار

ترکی: داعش کے 11 جنگجو حملے کی سازش پر گرفتار

استنبول۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں سکیورٹی فورسز نے استنبول میں امریکی قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں داعش سے وابستہ گیارہ مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترکی کی دوغان خبررساں ایجنسی کی اطلاع کے مطابق گرفتار کیے گئے یہ تمام افراد شامی ہیں اور وہ جعلی پاسپورٹس پر ترکی آئے تھے۔ان میں ان کا رنگ لیڈر بھی شامل ہے۔اس کی عمر اٹھارہ سال ہے اور اس کا نام عبدالعزیز امین مجبل بتایا گیا ہے۔انھیں جمعہ کو علی الصبح استنبول میں ایک دھاوے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ قبل ازیں اسی ہفتے کے دوران ترکی کی سکیورٹی فورسز نے داعش کے ایک مبینہ رکن کو استنبول میں امریکی قونصل خانے پر خودکش بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس حملے سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کے بعد امریکی قونصل خانے کو 9 دسمبر کو جزوی طور پر بند کردیا گیا تھا۔اس وقت قونصل خانہ اپنے محدود عملے کے ساتھ صرف مخصوص خدمات مہیا کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT