Monday , December 18 2017
Home / دنیا / ترکی سے مصالحت خارج از امکان : پوٹن

ترکی سے مصالحت خارج از امکان : پوٹن

ماسکو ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آج ترکی کے خلاف سخت لفظی مہم چھیڑتے ہوئے اس کے قائدین کے ساتھ مصالحت کے امکان کو مسترد کردیا اور انقرہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے امریکہ کو متاثر کرنے کیلئے روسی جنگی طیارہ کو مار گرایا تھا۔ روسی صدر پوٹن نے ترش زبان کا استعمال کرتے ہوئے اسے خارج از امکان قرار دیا کہ گذشتہ ماہ ترک ۔ شام سرحد پر گرنے والا جنگی طیارہ حادثہ تھا، اور اسے معاندانہ حرکت قرار دیا۔ کریملن کے طاقتور لیڈر نے اپنی سالانہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہمیں ناممکن نا سہی مگر بہت دقت پیش آرہی ہے کہ ترکی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی مصالحانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردغان کے تعلق سے کہا کہ سرکاری سطح پر مجھے نہیں لگتا کہ ترک قیادت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے کوئی امکانات ہیں۔ روس اور نیٹو رکن ترکی کے درمیان روابط میں 24 نومبر کے حادثہ کے بعد سے کافی تلخی آ چکی ہے۔ اس واقعہ کے نتیجہ میں دو روسی ملٹری عہدیداروں کی موت ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT