Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ترکی سے یونان جانے والے تارکین کی کشتی غرقاب،14 ہلاک

ترکی سے یونان جانے والے تارکین کی کشتی غرقاب،14 ہلاک

استنبول11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ 14 افراد ہلاک اور 27 کو زندہ بچا لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق چہارشنبہ کو ترکی سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی وسط سمندر میں ڈوب گئی۔ کشتی میں 41 افراد سوار تھے جن میں 14 ہلاک ہوئے اور 27 کو زندہ بچا لیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے بعد بچاؤ کاری ٹیموں نے فوری طور پر زیادہ تر مسافروں کو زندہ  بچا لیا۔ بچاؤ کاری آپریشن مکمل کرنے کے بعد تارکین وطن کو دوبارہ روانہ کر دیا گیا ہے مہلوکین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT