Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ترکی : ’’صدر کے اختیارات‘‘کا قانون ریفرنڈم کی جانب گامزن

ترکی : ’’صدر کے اختیارات‘‘کا قانون ریفرنڈم کی جانب گامزن

استنبول۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ترک پارلیمنٹ نے آئین میں ترمیم سے متعلق ایک بِل کو منظور کر لیا ہے جس کا مقصد صدر رجب طیب اردغان کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہے۔ اس طرح اب اس بل کو عوامی ریفرنڈم کیلئے پیش کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔پارلیمنٹ میں مذکورہ بِل کے حق میں 339 ووٹ آئے جو اسے ریفرنڈم کے طور پر پیش کرنے کیلئے مطلوبہ تعداد سے 9 ووٹ زیادہ ہیں۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ “ہمارے عوام اس موضوع کے حوالے سے آخری بات کریں گے۔ ان کا فیصلہ حتمی ہوگا”۔نئی ترمیم کے ذریعہ صدر کو وزراء کے تقرر اور برطرفی کا اختیار حاصل ہوجائے گا جبکہ ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کا منصب ختم کر دیا جائے گا۔اس منصب کا خاتمہ 1923 میں مصطفی کمال اتاترک کے ہاتھوں ترکی کی سیکولر جمہوریہ کی تاسیس کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہوگا۔اصلاحات کے حامی موجودہ وزیراعظم بن یلدرم اپنے عہدے کے ختم کردیئے جانے کے بعد نئے صدارتی نظام میں ملک کے صدر کے نائب مقرر ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT