Friday , January 19 2018
Home / عرب دنیا / ترکی غزہ کو ’’فضائی راہداری‘‘ کا خواہاں

ترکی غزہ کو ’’فضائی راہداری‘‘ کا خواہاں

انقرہ 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ترکی احمت دعوت اوگلو نے کہاکہ اُن کا ملک چاہتا ہے کہ ایک فضائی راہداری قائم کی جائے تاکہ شدید زخمی افراد کو غزہ سے علاج کے لئے ترکی منتقل کیا جاسکے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں اُنھوں نے کہاکہ یا تو اسرائیل یا مصر کو اپنا ایک ایرپورٹ ترکی کے استعمال کے لئے فراہم کرنا ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ ممکن نہ ہو تو ترکی اپنا فیلڈ ہاسپٹل اِس علاقہ میں زخمیوں کے علاج کے لئے خود قائم کرے گا۔ دعوت اوگلو نے کہاکہ ہم ایک فضائی راہداری قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ سنگین زخمیوں کو فضائی ایمبولنس کے ذریعہ بغرض علاج ترکی منتقل کیا جاسکے۔ تقریباً 1900 فلسطینی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ اِن میں سے تین چوتھائی تعداد اقوام متحدہ کی اطلاعات کے بموجب شہریوں پر مشتمل ہے۔

TOPPOPULARRECENT