Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / ترکی فضائیہ نے شامی سرحد کے قریب ’ڈرون‘ مار گرایا

ترکی فضائیہ نے شامی سرحد کے قریب ’ڈرون‘ مار گرایا

انقرہ۔16اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے شام کی سرحد کے قریب ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ’نامعلوم طیارے‘ کو مار گرایا ہے۔ ذرائع ابلاغ نے حکومتی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ طیارہ بغیر پائلٹ کا ڈرون تھا تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ترک حکومت کے ایک اعلی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ڈرون طیارہ کس ملک کا تھا۔ خیال رہے کہ شامی حکومتی افواج کے علاوہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف سرگرم اتحاد اور روس تینوں ہی ڈرون استعمال کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ترک فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کے جنگی طیاروں نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک غیرملکی طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔ فوج کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ تباہ کیا گیا طیارہ کس ملک کا تھا۔ فوج کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ طیارہ جمعہ کو ترکی کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT