Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / ترکی فوج کو عراقی علاقہ سے فوری نکل جانے کا حکم

ترکی فوج کو عراقی علاقہ سے فوری نکل جانے کا حکم

بغداد ۔ 5 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے شمالی حصہ میں اس کی رضامندی کے بغیر تعینات کی گئی افواج بشمول ٹینکس اور بکتر بند گاڑیوں سے فی الفور دستبردار ہوجائے ۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عراقی حکام نے اس ضمن میں ترکی سے ربط قائم کرتے ہوئے عراقی علاقہ سے فی الفور دستبردار ہوجانے پر زور دیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ ترکی فورسیس جن کی تعداد ایک مسلح ریجمنٹ ہے ، کئی ٹینکس اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ عراقی علاقہ میں داخل ہوگئی ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ عراقی حکام کی اجازت یا رضامندی کے بغیر ترکی فوجیں مبینہ طورپر عراقی گروپس کو تربیت کے لئے یہاں آئی ہیں۔ ترکی فوج کی اس تعیناتی کو عراقی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تصور کیا جائے گا ۔ترکی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ تقریباً 150 ترک سپاہی 20 تا 25 ٹینکس کے ساتھ مواصل کے شمال مشرقی باشقد کو ذریعہ سڑک روانہ کی جارہی ہیں۔ اس علاقہ میں عرق کے خودمختار علاقہ سے پیشمرگا فورسیس متعین ہیں اور ترکی نے کہا کہ فوج انھیں ٹریننگ دے گی ۔

TOPPOPULARRECENT