Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / ترکی فوج کی آئی ایس ٹھکانوں پر بمباری

ترکی فوج کی آئی ایس ٹھکانوں پر بمباری

استنبول 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ترکی کی فوج نے آج ملک شام میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ جہادیوں نے اس سے پہلے ایک ترکی سپاہی کو ہلاک کردیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ترک فوج نے مورچہ سنبھال لیا اور بالخصوص پیر کو ہوئے خودکش بم حملے کے بعد جن میں 32 افراد ہلاک ہوگئے تھے جھڑپیں شدید ہوگئی ہیں۔ آئی ایس نے شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقہ سے ترکی سرحد پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک سپاہی کو ہلاک کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملہ میں چار سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT