Monday , July 16 2018
Home / دنیا / ترکی میں آئی ایس کے مزید 100 مشتبہ افراد گرفتار

ترکی میں آئی ایس کے مزید 100 مشتبہ افراد گرفتار

استنبول ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارہ نے کہا ہیکہ پولیس نے اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش) سے رابطہ رکھنے والے 100 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ انادولو خبر رساں ادارہ نے آج کہا کہ استنبول پولیس نے مختلف اضلاع میں بیک وقت دھاوے کرتے ہوئے 82 بیرونی افراد کو حراست میں لے لیا۔ یہ مشتبہ افراد تصادم کے خطوں میں جہادی گروپ آئی ایس کے ساتھ سرگرم تھے اور شام جانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ ایک دوسرے واقعہ میں جنوبی صوبہ ادانا میں آئی ایس سے مبینہ رابطہ کی بنیاد پر شام کے 11 باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ ترکی میں آئی ایس کے خلاف جاری مہم کے ایک حصہ کے طور پر یہ کارروائی کی گئی۔ دارالحکومت انقرہ میں گذشتہ روز آئی ایس کے 170 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT