Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / ترکی میں امریکی سفارتخانہ سکیورٹی خطرہ کے سبب بند

ترکی میں امریکی سفارتخانہ سکیورٹی خطرہ کے سبب بند

ترکی میں آئی ایس کے 12 مشتبہ افراد گرفتار
استنبول ۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں امریکی سفارتخانہ کو آج غیرواضح سکیورٹی خطرات کے سبب بند رکھا جارہا ہے ۔ اس سفارتخانہ کے ویب سائٹ پر اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں امریکی شہریوں کو انقرہ میں واقع اپنے سفارتخانہ پہونچنے اور پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کرنے کامشورہ دیا گیا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سفارتخانہ کو سکیورٹی خطرہ کے سبب بند رکھا جائے گا ۔ خدمات کی بحالی کے بعد سفارتخانہ اپنی کشادگی کا متعاقب اعلان کریگا ۔ اس خطرہ کی تفصیلات یا نوعیت بیان نہیں کی گئی ۔ واضح رہے کہ 2013 ء کے دوران انقرہ میں واقع امریکی سفارتخانہ کے روبرو ایک خودکش بمبار نے دھماکہ کیا تھا جس میں وہ اور ترکی کا ایک گارڈ ہلاک ہوگیا تھا ۔ اس حملے کیلئے ترک عہدیداروں نے بائیں بازو کے مقامی کارکنوں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ ترکی میں استغاثہ کے ایک دفتر نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں پولیس نے اسلامک اسٹیٹ کے 12 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر 8کی تلاش جاری ہے ۔ انقرہ میں اعلیٰ استغاثہ کے دفتر نے کہا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں کو آج کی گئی کارروائی میں پکڑا گیا ۔ تمام مشتبہ افراد بیرونی شہری ہیں۔ تاہم ان کی قومیتوں کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ مشتبہ افراد اس انتہاء پسند گروپ کیلئے ارکان کی بھرتی کررہے تھے اور تصادم کے خطوں میں کئی افراد سے رابطہ میں تھے ۔ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت کی گئی ہیں جب امریکی سفارتخانہ کو بعض غیرواضح سکیورٹی خطرات کے تحت آج بند کردیا گیا ہے ۔ ترکی پولیس نے چار عراقی شہریوں کو بھی گرفتار کیا جو امریکی سفارتخانہ برائے انقرہ پر حملہ کی سازش کررہے تھے۔ عراقیوں کو صوبہ بحراحمر میں انسداد دہشت گردی دھاوؤں کے دوران حراست میں لیا گیا۔ روزنامہ حریت کی خبر کے بموجب بعدازاں سفارتخانہ بند کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT